ایران اپنی ارضی سالمیت کے دفاع کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر یقین رکھتا ہے، تہران میں وزارتِ خارجہ کا بیان

26 Oct, 2024 | 09:20 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  ایران کی وزارت خارجہ نے  ہفتہ  26 اکتوبر کو ایک بیان میں اسرائیل کے ہوائی حملوں کی مذمت کی ہے اور انہیں "جارحانہ اقدام" اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ 

 ہفتے کی صبح اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں کے بعد ایرانی افواج نے اپنے فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے البتہ یہ دعویٰ کیا ہے کہ زیادہ حملے روک لئے گئے تھے۔ ایرانی حکام کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی کہ کن مقامات پر کون سے حملے روک لئے گئے تھے۔
 تہران میں وزارتَ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار  اور  پابند ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا، اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر یقین رکھتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے خطےکے تمام ممالک کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے خطے اور  دیگر تمام امن پسند ممالک کی کوششوں کو سراہتا ہے جنہوں نے موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں