قاضی فائز عیسی دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی ’مڈل ٹیمپل ان‘ کے بنچ ماسٹر منتخب

26 Oct, 2024 | 08:40 PM

امانت گشکوری : قاضی فائز عیسی دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب ہوگئے ، قاضی فائز عیسی پہلے پاکستانی ہیں جنھیں یہ اعزار حاصل ہوا ۔ 

کنگ کونسل اور عدلیہ کے سینئر ممبران کی جانب سے قاضی فائز عیسی کو مڈل ٹیمپل کا بنچ ماسٹر منتخب کیا۔ مڈل ٹیمپل میں اس وقت 510 معمولی اور 107 سینئر بنچز ہیں، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اعلی افراد کو مڈل ٹیمپل کا بنچ ماسٹر بنایا جاتا ہے ۔ مڈل ٹیمپل میں 172 اعزازی بنچرز بھی شامل ہیں، پرنس آف ویلز کا شاہی بنچ بھی ان میں شامل ہے۔ اعزازی بنچ کا انتخاب مڈل ٹیمپل کے اعلی حکام کی صوابدید پر ہوتا ہے۔ 

پہلی دفعہ کسی پاکستان جج کو اس اعلی ترین تعلیمی درسگاہ میں بطور بنچ ماسٹر منتخب کیا گیا ہے ۔ قاضی فائز عیسی لندن میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

یہ درسگاہ 14 ویں صدی میں قائم ہوئی تھی اور برطانیہ کی چار انز میں سے قدیمی ان ہے ۔ 

مزیدخبریں