ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم سندھ میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈوجام، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 42، چھور اور میرپورخاص میں 41ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کے روز موسم کی صوتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم ناروال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ یا ہلکی دھندکا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کمشیر ، گلگت بلتستان:      کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔