رکن قومی اسمبلی زین قریشی سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدہ سےمستعفی

26 Oct, 2024 | 07:15 PM

سٹی 42 :رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے "شوکاز نوٹس" ملنے کے ردعمل میں  ڈپٹی پارلیمانی لیڈر  کے عہدے کو لات مار دی۔ 

ذم ہدار ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر  رکن قومی اسمبلی بننے والے زین قریشی نے پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے  شو کاز نوٹس ملنے پر  قومی اسمبلی میںاپوزیشن پارٹی کے  ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کےعہدے سے استعفی دے دیا۔ 

 زین قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے،  آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے (سنی اتحاد کونسل کے) ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی، اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی اور اپنے والد کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔ 

مزیدخبریں