آزاد کشمیر  میں کل سرکاری سطح پر ’’یوم سیاہ‘‘ منایا جائےگا

26 Oct, 2024 | 06:59 PM

 سفیر رضا : 27 اکتوبر(کل) کو آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر ’’یوم سیاہ‘‘ منایا جائےگا ۔ 

سرکاری سطح پر ختم نبوت چوک چھتر میں یادگار شہدا ء سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، احتجاجی ریلی میں وزیراعظم آزادکشمیر کی شرکت متوقع ہے۔ 

 بھارت مخالف ریلی میں وزراء ، ممبران اسمبلی اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوں گے ۔  ہاکی سٹیڈیم مظفرآباد میں یوم سیاہ کی مناسبت سے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پاسبان حریت کی کال پر آزادی چوک میں بھارت مخالف احتجاج اور ریلی نکالی جائے گی۔

  27 اکتوبر 1947ء کو بھارت نے جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کر کے جبری قبضہ کر لیا تھا ، جس کے بعد سے کشمیری ہر سال اس روز کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ 

مزیدخبریں