رحمت اللہ موسیٰ خیل : دکی مندے ٹک کے مقام پر ایف سی کی گاڑی پر دھماکہ ہوا، جس میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی کوئلے کے ٹرکوں کی کانوائے کی حفاظت پر مامور تھی۔ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی ایف سی کیو ار ایف کی گاڑی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بظاہر آئی ڈی بلاسٹ کا ہے۔ زخمی اہلکار ایف سی ہسپتال دکی منتقل کردئیے گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں نائب صوبیدار اختر ،لاس نائک محمد اصغر ،سپاہی ثاقب اور سپاہی تہذیب شامل ہیں۔