امانت گشکوری : چیف جسٹس یحیی آفریدی کی جانب سے تمام کمرہ عدالتوں میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک دے دیا ۔ منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کے تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی، لائیو سٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی، کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائیو سٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کاروائی تک دنیا بھر سے رسائی ممکن ہوگی، لائیو سٹریمنگ سروس کے تحت اوورسیز پاکستانی بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے ۔ لائیو سٹریمنگ سروس کیلئے مطلوبہ کیمروں سمیت دیگر آلات کی خریداری کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو سٹریمنگ سروس میسر ہے ۔