’ویلڈن ٹیم پاکستان‘ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات

26 Oct, 2024 | 04:56 PM

روزینہ علی : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔  محسن نقوی نے کہا کہ دیر آید درست آید ،  آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے۔ شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے۔   تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت  تھی ۔

کپتان شان مسعود نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے دستخط والی شرٹ دی ۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ مسائل کا اندازہ تھا، ایشوز حل کئے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لئے بہترین ہو گا۔ سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔  ٹیم نے فائٹ کی، اچھی جیت ملی  اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔  

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے، جیت کے تسلسل  کو برقرار رکھنا ہے۔ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں دونوں کی ضرورت ہے۔ 

 مینجر ٹیم نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی نے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ چیئرمین پی سی بی   نے ٹیم اور کھلاڑیوں کے لئے اچھے اقدامات  اور فیصلے کیے ۔ 

مزیدخبریں