ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ ہے‘

’ نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان  خادم کمبوہ :  ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ نے کہا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ ہے ۔ 

نیب  لاہور میں آج ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈی جی نیب لاہور کی ماہانہ کھلی کچہری میں 250 سے زائد متاثرین نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں سٹیٹ لائف کووآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی، پام وسٹہ ہائوسنگ، پرائم زون اور بولڈ ویژن کے متاثرین نے شرکت کی، اس کے علاوہ دیگر متاثرین میں فار یو ریئل ٹریڈرز، نیو لاہور سٹی، قاسم گارڈن اور ڈیفنس پیراڈائیز فیصل آباد کے متاثرین نے بھی شرکت کی۔ 

پام وسٹہ متاثرین کی کھلی کچہری میں شکایات پر ڈی جی نیب لاہور نے ایکشن لیا۔ 

ترجمان نیب لاہور کے مطابق پام وسٹہ کے 2 ڈائریکٹرز محمود طارق اور عامر عزیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے تفتیش و ریکوری کیلئے 30 اکتوبر تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، مفرور مرکزی ملزم قاسم خان کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے انٹرپول کی خدمات لینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، ملزمان پر 295 متاثرین سے 1 ارب 40 کروڑ کی کرپشن کے الزام ہیں ۔ 

ڈی جی نیب نے کہا کہ تمام ملزمان کے منقولہ وغیر منقولہ اثاثہ جات منجمد کردیئے گئے ہیں ۔ متاثرین نے ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ کی سربراہی میں نیب ٹیم کی کاوش کو سراہا۔ 

اسٹیٹ لائف کووآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے الحاق کیلئے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ 

ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کووآپریٹو سوسائٹی کے 6750 متاثرین کو ڈویلپ پلاٹوں کا ایک ماہ کے اندر پوزیشن دلوایا جائے گا، ان پلاٹوں کی مالیت 50 تا 60 ارب بنتی ہے ، نیب لاہور کیجانب سے 10 سال قبل بھی رجسٹرار کووآپریٹو و انتظامیہ سے 650 متاثرین کو کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ دلوائے گئے ، فاریو ریئل ٹریڈرز کیس میں نیب لاہور میں 583 ملین مالیت کے 800 کلیم موصول ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے نام پی سی ایل لسٹ میں شامل، دیگر اداروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ مرکزی ملزمان کیخلاف جاری انکوائری پر برق رفتاری سے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ 

 ڈی جی نیب نے کہا کہ کھلی کچہری میں شکایات پر پرائم زون انتظامیہ کے اہم ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔  مفرور مرکزی ملزم عمران علی کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا، تمام مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل، ٹاسک تفویض کئے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ ہے ، نیب لاہور نے ڈیڑھ سال کے دوران 31 ہزار متاثرین کو 23 ارب کی ریکارڈریکوری کروائی ۔ نیب کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ متاثرین کیلئے ٹھنڈی ہوا کاجھونکا ہے ۔