صارفین کیلئے مفت واٹس ایپ سروس اپنے لیے پیسہ کیسے کماتی ہے؟

26 Oct, 2024 | 04:37 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کیا آپ بھی میٹا کی ملکیت اور دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو صرف ایک مفت سروس ایپ سمجھتے ہیں؟

 یہ حقیقت ہے کہ واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے مشہور میسجنگ ایپس میں سے ایک ہے جو  اپنے صارفین کو مفت سروس فراہم کرتی ہے لیکن  اس کی بنیادی کمپنی Meta Platforms Inc نے پلیٹ فارم سے رقم کمانے کے لیے مختلف حکمت عملی تیار کی ہوئی  ہے۔ 

واٹس ایپ  آپ سے پیسہ کس طرح کماسکتا ہے؟

واٹس ایپ کی براڈکاسٹ، واٹس ایپ سپورٹ اور یہاں تک کہ آٹومیشن جیسی خصوصیات کاروباری افراد کو زیادہ کسٹمرز  تک پہنچنے  اور تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتی ہیں۔

لیکن  آئیے جانتے ہیں کہ  واٹس ایپ  کیلئے اپنی آمدنی کیسے ممکن ہے؟

WhatsApp Business API
واٹس ایپ بزنس اے پی آئی واٹس ایپ پر کاروباری صارفین کیلئے ایک اہم انتخاب ہے، یہ درمیانے درجے سے لے کر بڑے کاروباری اداروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کاروباری حضرات بڑے پیمانے پر اپنے کسٹمرز سے رابطہ قائم کرسکیں۔

واٹس ایپ بزنس اے پی آئی کاروباری حضرات سے  24 گھنٹے کی مدت میں صارفین کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تعداد کی بنیاد پر چارج کرتی ہے اور واٹس ایپ کی آمدنی میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔ 

Click-to-WhatsApp Ads
فیس بک اور انسٹاگرام پر  کی جانے والی  بڑے پیمانے پر   ایڈورٹائزنگ  کو ایک کلک ٹو واٹس ایپ ایڈ  کے ذریعے  واٹس ایپ تک  فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ اشتہارات کسٹمرز  کو  واٹس ایپ پر براہ راست کاروباری افراد کے ساتھ بات چیت کیلئے  ترغیب دیتے ہیں ان اشتہارات کے ذریعے  کاروباری حضرات اپنے کسٹمرز کی تعداد میں  متاثر کن اضافہ کرسکتے ہیں۔

 یہ اشتہارات  میٹا کے دوسرے پلیٹ فارمز پر اشتہارات کو فروغ دیتے ہیں اور  اس طرح واٹس ایپ کے ذریعے  میٹا کو حاصل ہونے والے وسیع تر اشتہار  بالواسطہ طور پر آمدنی بڑھاتے ہیں۔

watsapp pay
واٹس ایپ پر ادائیگی کی  سہولت فی الحال بھارت  اور برازیل جیسی منتخب مارکیٹوں کیلئے متعارف کروائی گئی ہے تاہم مستقبل میں واٹس ایپ کے دیگر ممالک کے صارفین بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

 واٹس پے  کے ذریعے صارفین   ایپ سے براہ راست رقم بھیج اور وصول کرسکتے ہیں لیکن واٹس ایپ ہر ٹرانزیکشن پر کمیشن کماتا ہے۔

 مستقبل کے اشتہارات کیلئے منصوبہ بندی
 مستقبل میں میٹا واٹس ایپ کے اسٹیٹس سیکشن میں اشتہارات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے کیوں کہ انسٹاگرام اسٹوریز  ایڈورٹائزمنٹ،  مستقبل   کے اس اقدام سے  واٹس ایپ صارفین کے لیے ٹارگٹڈ اشتہارات کو ذریعہ بناکر  واٹس ایپ کے وسیع یوزر بیس کو استعمال کرتے ہوئے آمدنی کا ایک نیا سلسلہ اپنے لیے شروع کرسکتا ہے۔

 اگرچہ یہ منصوبہ مکمل طور پر   شروع نہیں کیا جاسکا ہے  لیکن یہ واٹس ایپ پر زیادہ اشتہار سے چلنے والے ریونیو ماڈل کی طرف ممکنہ تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔

user data
اگرچہ واٹس ایپ میسجزکو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ  بنایا گیا ہے لیکن واٹس ایپ پے سے کانٹیکٹ لسٹ  اور لین دین کی تفصیلات اور  اشتہاری حکمت عملیوں کو بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ صارف کے  ڈیٹا کو استعمال کر سکتا ہے، اس طرح  اشتہاری ہدف کو بہتر بنانے اور میٹا کے دوسرے پلیٹ فارمز پر صارف کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مزیدخبریں