ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرداخلہ محسن نقوی کی میر علی میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملے کی شدید مذمت

 وزیرداخلہ محسن نقوی کی میر علی میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور  تعزیت کا اظہار کیا ۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔