رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر سے شروع ہو گا

26 Oct, 2024 | 04:05 PM

عرفان ملک: تبلیغی اجتماع کے حوالے سے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے،سکیورٹی انتظامات کیلئے3ہزارسےزائدپولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع 31 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 7 نومبر سے شروع ہوکر 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا ،ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی اجتماع کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں لاہور ، پشاور ، ملتان اور کوئٹہ ڈویژن کے علاوہ بیرون ممالک سے لاکھوں مندوبین شرکت کریں گے،پہلے حصے کی اختتامی دعا 3 نومبر بروز اتوار کو نماز صبح 8 ہوگی۔ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 7 نومبر بروز جمعرات کو بعد از نماز عصر شروع ہوکر 10 نومبر بروز اتوار کو صبح 8 بجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ، دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، سوات ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی ڈویژن کے احباب شرکت کریں گے تبلیغی اجتماع کے دونوں مرحلوں میں بیرون ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔

 اجتماع میں شرکاء کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر وسیع طرح انتظامات کیے جارہے ہے ہیں ، ریلوے حکام کی جانب سے کراچی سے رائے ونڈ کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ، ریلوے پولیس ، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ،پنجاب پولیس ، محکمہ صحت، بم ڈسپوزل سکواڈ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، لیسکو ، ایم سی ایل سمیت دیگر اداروں کی جانب سے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ تبلیغی اجتماع کے مقامات پر جماعت کے کارکنان کی طرف سے خیمے لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں