روپے کا ڈالر کو رگڑا دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ

26 Oct, 2024 | 03:35 PM

احسن عباسی: معاشی اعشاریوں میں بہتری کا اثر روپے کی قدر پر بھی پڑنے لگا، مسلسل قیمت میں بلندی کے بعد   روپے  کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی آگئی ۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا ، ڈالر 277.84 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند  ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 46  پیسے کمی سے 278 روپے 62  پیسے کا ہوگیا ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں یورو 59  پیسے مہنگا ہوکر 300.79 روپے پر آ گیا ،برطانوی پاؤنڈ 22 پیسے  سستاہوکر 360.45 روپے ،یو اے ای درہم 6 پیسےکمی سے  75.91 روپے ، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 6 پیسے کمی  سے 74.10 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب   پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،100 انڈیکس 90 ہزار کی سطح کے قریب بند ہوا،ایک  ہفتے میں انڈیکس میں 4743 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس 1.48 فیصد اضافے سے پہلی بار 89 ہزار 993 کی سطح پر بند ہوا،ماہرین  کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 90 ہزار 593 کی نئی ریکارڈ سطح تک ٹریڈ ہوا، شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 512 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ہفتے میں 145 ارب روپے مالیت کے 3.35 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

مزیدخبریں