ویب ڈیسک: پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک اپنی لیک ہونے والی اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز کی بدولت ایک مرتبہ پھر ’ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئیں، اس پر مناہل ملک نے خاموشی توڑتے تردید کی تھی کہ یہ ویڈیوز اُن کی نہیں ہیں اور تمام ویڈیوز کو جعلی قرار دیا۔
ٹک ٹاکر مناہل ملک کا ساری صورتحال پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تمام کی تمام ویڈیوز جعلی ہیں جوکہ اے آئی سے ایڈٹ کی گئی ہیں،میں نے ایسی گھناؤنی حرکت کرنے والوں کے خلاف شکایت ایف آئی اے میں درج کروادی ہیں امید ہے ملزمان جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے‘۔
اس معاملے پر مفتی عبدالقوی کا بیان بھی منظرعام پر آیا ہے، مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ’وہ مناہل اور ان کے ساتھ ویڈیو میں موجود لڑکے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں کیونکہ مناہل ان سے مختلف معاملات پر رہنمائی حاصل کرنے کیلئے رابطے میں رہتی ہیں‘۔
مفتی قوی نے ٹک ٹاکر مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کو اوریجنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیوز کو دیکھ کر بلکل بھی نہیں لگ رہا کہ وہ مورفڈ ہیں یا اے آئی سے ایڈٹ کی گئیں ہیں کیونکہ ایڈٹ شدہ ویڈیوز صاف پہچانی جاتیں ہیں‘۔
معاملے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک کو مشورہ دیتے ہیں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ‘بجائے بہانے بنانے کے وہ اس پورے معاملے کا براہ راست مقابلہ کریں اور کلپس کو جعلی قرار دینے کے بجائے اپنی غلطی تسلیم کریں کیونکہ اس طرح آپ ویڈیو لیک کرنے والے ملزمان کو بآسانی قانون کی گرفت میں لاسکتی ہیں‘۔