سونا ایک بار پھر مہنگا

26 Oct, 2024 | 03:02 PM

ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ۔ 

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت 2000 روپےبڑھ کر 284300 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے بڑھ کر 243741 روپے ہو گئی ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے پر ہی برقرار رہی ۔ 

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 22 ڈالر گر کر 2748 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ 

مزیدخبریں