ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین کی ناقابل ضمانت گرفتاری کی رپورٹ پیش نہ ہونے پر وفقہ

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین کی ناقابل ضمانت گرفتاری کی رپورٹ پیش نہ ہونے پر وفقہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے  غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ پیش نہ کی جا سکی۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت  جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔

 علی امین گنڈا پور تاحال عدالت پیش نہ ہوئے  جبکہ  پولیس کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ بھی پیش نہ کی جا سکی۔

 عدالت نے پولیس کی تعمیلی رپورٹ پیش ہونے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

 یاد رہے کہ  علی امین گنڈا پور کے خلاف 2016 میں تھانہ بہارہ کہو میں شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer