ویب ڈیسک: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کردی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کو سیکیورٹی وجوہات پر دہشتگرد حملے کے پیشِ نظر جیل میں ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل میں فرضی مشقوں کے باعث ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی۔