جمال الدین : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں بڑی پیش رفت، پولیس نے مقدمے کا چالان جانچ ہڑتال کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت پراسکیوشن میں جمع کرا دیا ،چالان میں ملزمہ آمنہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ پولیس نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان مقدمے کا چالان جانچ پڑتال کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت پراسیکیوشن میں جمع کرا دیا۔ چالان میں ملزمہ آمنہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں اور ملزمان کو گناہگار قرار دیا گیا ہے۔ اسی دوران جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پرآمنہ عروج اورحسن شاہ سمیت دیگر کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں14 دنوں کی توسیع کردی۔ تفتیشی افسر نے کہا پراسیکیوشن کی جانچ ہڑتال کے بعد چالان عدالت میں پیش ہوگا۔ملزمان میں آمنہ عروج، حسن شاہ، تنویراحمد، قیصرعباس، رشید احمد،فلک شیر، میاں خان، یاسر علی،جاوید اقبال،ذیشان قیوم اورمعمون حیدر شامل ہیں۔