ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں مقرر کرنے کا کیس ، سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی

 ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں مقرر کرنے کا کیس ، سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں مقرر کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئےمقرر کر دیا ہے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ 28 اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار راجہ سلمان اکرم سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا۔ درخواستوں میں نشاندہی کی کہ آرڈیننس کے ذریعے سابق ججز کو الیکشن ٹربیونلز میں تعینات کیا جا رہا ہے، یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 175 کے منافی ہے ،اور الیکشن کمیشن کو بے لگام اختیارات دینے کے مترادف ہے۔ درخواستوں میں نکتہ اٹھایا گیا کہ صدارتی آرڈیننس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوگی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت کے بغیر ٹربیونل تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔ درخواست میں یہ بھی اعتراض اٹھایا گیا کہ قائم مقام صدر پالیسی کے بارے میں آرڈیننس جاری نہیں کرسکتے۔
 

Ansa Awais

Content Writer