ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں اضافہ

 آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزادخان:  پنجاب میں نیا بحران سر اٹھانے لگا، صوبے میں فلار ملز نے 10 اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں مہنگائی سے پریشان  کم آمدن طبقے کیلئے اب  آٹے کا تھیلا لینا بھی دشوار ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ہول سیل میں 10 کلو  آٹے کا تھیلا 855 روپے فروخت اور  20کلو آٹےکاتھیلا 1710روپےمیں فروخت ہونے لگا۔

 پرچونوں نے بھی دکانداروں نے اپنے اپنے ریٹس متعین کررکھے ہیں، درجہِ اول گھی 500 اور درجہِ دوم 470 سے 475 روپے فی کلوگرام فروخت، چینی ہول سیل 132 اور پرچوں میں 140 سے 145 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہورہی ہے۔

 جس کے بعد کم آمدن طبقہ  نے وزیراعظم سے اشیائےخورونوش کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
 

Ansa Awais

Content Writer