ویب ڈیسک:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 569 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز گوشت 577 روپے کلو فروخت ہوا ۔ سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر کی پرچون قیمت 393 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 379 پر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 313 روپے تک پہنچ گئی ہے۔