جنید ریاض : محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ ناکام، لاہور سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ نے ٹیسٹ کا مکمل بائیکاٹ کیا۔
لاہور بھر کے اساتذہ کی جانب سے بھی ٹی این اے پہلے فیز کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ٹیسٹ سینٹر خالی پڑے ہیں، اساتذہ ٹیسٹ کیلئے نہیں آئے۔آن لائن ٹیسٹ کیلئے کمپیوٹر لیبز بھی خالی پڑیں ہیں۔گرینڈ ٹیچرز الائنس کا کہنا ہے کہ اساتذہ ٹی این اے ٹیسٹ کا سو فیصد بائیکاٹ کیا ہے، جبکہ پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی نے بھی اساتذہ کا ٹیسٹ لین سے انکارکردیا ہے۔صدر پیپلا فائزہ راناء کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے خدشات جائزہ ہیں۔
لاہور بھر کے اساتذہ کی جانب سے بھی ٹی این اے پہلے فیز کا بائیکاٹ
26 Oct, 2024 | 12:47 PM