ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے سموگ تدارک کے متعلق احکامات پر عملدرآمد کیلئے محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں جاری ہیں ،دھوئیں کے اخراج اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے چار صنعتی یونٹس مسمار کردئیے گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز آئندہ ہفتے رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔
جسٹس شاہدکریم یکم نومبرکوسموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کریں گے۔ لاہورہائیکورٹ کے سموگ تدارک کے متعلق احکامات پرعملدرآمد کیلئے محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز کی نگرانی میں ہونیوالی کارروائیوں کے دوران دھوئیں کے اخراج اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے چارصنعتی یونٹس مسمارکئے گئے، ضرورت سے زیادہ دھوئیں پر9 یونٹس بھی سیل کردیئے گئے جبکہ پولی تھین بیگزکےاستعمال پر 8 دکانیں بھی سیل کردی گئیں۔ 1160 گاڑیوں کی چیکنگ، 355 گاڑیوں کے چالان، 49 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں اورگاڑیوں کو8 لاکھ 10ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا، ذرائع ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات علی اعجازآئندہ ہفتے رپورٹ ہائیکورٹ رپورٹ پیش کریں گے۔