سٹی42: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ بلوچستان شریک ہوئے، صدرمملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا۔
تفصیلات کےمطابق ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری تقریب شرکت کی۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیلئے نامزد کیا تھا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ وہ پاکستان کے عوام کے لیے قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ ریاست کے تین ستونوں کی خودمختاری کا اصول کامیاب ہو۔