پاکستان سے غزہ و لبنان کیلئے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ

26 Oct, 2024 | 11:45 AM

ویب ڈیسک: پاکستان سے غزہ و لبنان کیلئے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔

 نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق غزہ و لبنان کیلئے 13 ویں امدادی کھیپ حوالے سے ہونے والی تقریب میں فلسطینی سفیر، بیرسٹر عقیل ملک، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک آرمی کے نمائندگان موجود تھے۔

فلسطینی سفیر نے ہنگامی امداد پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی غزہ اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آج امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے، غزہ کے لیے امدادی سامان بردار ہوائی جہاز عمان اردن پہنچے گا۔

ترجمان کے مطابق 100 ٹن امدادی سامان فیملی ٹینٹ اور گرم کمبلوں پر مشتمل ہے، این ڈی ایم اے 1381 ٹن امداد غزہ اور لبنان بھجوا چکا ہے، این ڈی ایم اے ابھی تک غزہ کے لیے 10 اور لبنان کے لیے 2 امدادی کھیپیں روانہ کرچکا ہے۔

مزیدخبریں