ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی 'جارحیت' کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: ایران

اسرائیلی 'جارحیت' کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: ایران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیلی حملوں پر ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کےبعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کرتےہوئے کہاکہ تہران اور اس کےقریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔

اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتےہوئے ایران نے کہا ہےکہ اسرائیل کو متناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑےگا، ایران کسی بھی جارحیت’کا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی فوجی حکام کاکہنا ہےکہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیاگیا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنا، تمام ہوائی اڈوں پر صورت حال معمول کے مطابق ہے تاہم   ایران ن اگلے نوٹس تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔