جنید ریاض:سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بالاآخر ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکیلئے سکولوں کو ہدایات جاری کردی،سکولوں میں سموگ فری سوسائیٹیز کے بنانے کا حکم جاری کردیاگیا۔
سکول انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پرہوا کے معیار کی حد چیک کرکے بچوں کی معلومات کیلئے بورڈ پر آویزاں کرے گی۔سکولوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے۔ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ بارے سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔آوٹ ڈور ایکٹویٹی کیلئے بچے ماسک کا استعمال لازمی کریں گے۔
سموگ سے بچاؤ کیلئے کلاس رومز کے کھڑکیاں دروازےبند رکھے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق بچوں کے باہر کھیلنے اور آؤٹ ڈور اسمبلی کروانے پر پابندی ہوگی۔سموگ سے بچاو کیلئے بچوں کو صحت مند غذا کے استعمال بارے بتایا جائے گا۔بچوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات جاری ہیں۔