ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی

10سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: 10سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل میں بڑی پیشرفت، 10سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دیےپولیس کی ایف آئی آر میں شہادتیں مکمل ہو گئیں ،ایک سرکاری گواہ باقی ہے ،آئندہ سماعت پر پاکستان عوامی تحریک کی ایف آئی آر میں گواہان پیش ہوں۔

پراسیکیوٹرنے عدالت کو آگاہ کیا کہ پاکستان عوامی تحریک اپنے گواہان پیش کرے تو ہم بھی تعاون کریں گےجس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان عوامی تحریک پولیس افسران کےخلاف جو شہادت ہو ں پیش کریں ،دونوں ایف آئی آرز پر شہادتیں مکمل ہونے پر فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا،پاکستان عوامی تحریک کے وکیل نعیم الدین چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔