وقاض احمد:آج اور کل کم عمر ڈرائیورز ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنےپرجنرل ہولڈ اپ ہوگا،چالان کے ساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی/ موٹرسائیکل بھی بند کردی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار جرمانہ ہوگا، کم عمر ڈرائیور کی گاڑی، موٹرسائیکل کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم بھی دیا گیا، سی ٹی او لاہور کا کہناتھا کہ کار،موٹرسائیکل لائسنس پر کمرشل ،پبلک سروس وہیکل چلانے کی اجازت نہیں۔
بسوں، ویگنوں و دیگر ٹرانسپورٹ چلانے والوں کے پاس پی ایس وی لائسنس لازم قرار دیا گیا،ٹرک،ٹرالر، لوڈر و دیگر ہیوی وہیکلز کے پاس ایچ ٹی وی لائسنس ہونا لازم ہے،آج اور کل شہر کے تمام لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں،لائسنس دفاتر کے باہر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہناتھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، سرکل افسران اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں،شہر کے 35 مختلف مقامات پر خدمت مراکز و لائسنس سینٹرز قائم کئے گئے ، کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کسی صورت قابل قبول نہیں۔