زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 140 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ بھر میں ایک ہفتہ میں 808 جبکہ رواں سال اب تک 4925 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 127 جبکہ لاہور اور چکوال سے 4-4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔بھکر، ملتان، لودھراں، شیخوپورہ اور فیصل آباد سے بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟اعداد و شمار جاری
26 Oct, 2024 | 09:40 AM