ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کا جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ

علی امین گنڈاپور کا جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور ایوان صدر میں چیف جسٹس کی حلف برداری میں شریک ہوں گے،حلف برداری میں شرکت کے لیے علی امین گنڈاپور 10 بجے پشاور سے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے,صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج 11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے,تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے,اس حوالے سے ایوانِ صدر سیکریٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیے ہیں.