ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے شہید ہونےوالے کیڈٹ کو قومی قیادت کا خراجِ عقیدت

مسجد میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے شہید ہونےوالے کیڈٹ کو قومی قیادت کا خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   لکی مروت کی مسجد میں نمازیوں پر  فتنہ الخوارج کے حملے پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، سندھ  کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور  کیڈٹ عارف اللہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

 صدر  آصف علی زرداری نے لکی مروت میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی،صدر مملکت کا حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پی ایم اے کیڈٹ عارف اللّٰہ کو خراج عقیدت پیش کی ہے،ہمارا مذہب عبادت گاہوں اور مساجد پر حملے کی اجازت نہیں دیتا،عبادت گاہوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور غیر اسلامی فعل ہے۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نےلکی مروت میں چھٹی پر آئے زیر تربیت پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹ عارف اللہ کو دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے  شہید کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی،  انہوں نے کہا، کیڈٹ عارف اللہ شہید نے بزدل دشمنوں کے معصوم نمازیوں پر حملے کو ناکام بنا کر جرآت و بہادری کی مثال قائم کردی،پاک فوج کے اس جذبہ حب الوطنی اور مٹی سے عہدِ وفاء کی مثال پوری دنیا میں ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور  فائرنگ سے شہید ہونے والے کیڈٹ عارف اللہ کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےشہید کیڈٹ  عارف اللہ کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

  محسن نقوی نے کہا، مسجد پر حملہ کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نمازیوں کی جانیں بچائیں،بہادر کیڈٹ عارف اللہ کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہید کیڈٹ عارف اللہ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ 

سندھ  کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی لکی مروت میں خوارج سے لڑتے جام شہادت نوش کرنے والے کیڈٹ کو سلام پیش کیا  ،انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا  کہ خوارج نے مسجد پر حملہ کیا تو کیڈٹ عارف اللہ نے جواب دیا، تنہا کیڈٹ کا بہادری سے لڑنا ہماری فورسز کے عزم کی نشانی ہے،شہید کیڈٹ عارف اہلخانہ اور پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔