سٹی42: پاکستان کرکٹ کے سپر سٹار ماجد خان بھی آج شب ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے روایتی فل کورٹ ریفرنس مین شریک ہوئے۔ شریک ہوئے۔ وہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے اہل خانہ کے ساتھ ہی گفتگو میں مصروف رہے۔
اس ریفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو بدعو نہیں کیا گیا تھا، بعد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد خان نے کہا کہ ’قاضی فائز عیسی بہت کمال جج رہے ہیں اس لیے ان کے ریفرنس میں شرکت کو اعزاز سمجھتا ہوں۔‘
یہ دلچسپ امر ہے کہ کہ پاکستان کے سابق کرکٹر اور سابق وزیراعظم عمران خان جنہیں قاضی فائز عیسیٰ سے کبھی ختم نہ ہونے والی شکایات رہی ہیں، انہیں کرکٹ میں لانے والے ماجد خان تھے۔