ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہونڈائی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

ہونڈائی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹویوٹا اور ہونڈا کمپنی کے بعد ہونڈائی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کار ساز کمپنی نے ساڑھے 3 لاکھ روپے تک قیمتوں میں کمی کردی۔ ہونڈائی ایلانٹرا 1.6 کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کمی سے  63 لاکھ 99 ہزار روپے، ایلانٹرا 2.0 کی نئی قیمت دو لاکھ روپے کمی کے بعد 71 لاکھ 30 ہزار روپے سے 69 لاکھ 30 ہزار روپے، ہونڈائی ٹوسان جی ایل ایس  2 لاکھ روپے سستی ہوکر 71 لاکھ 65 ہزار  روپے، ہونڈائی ٹوسان جی ایل ایس سپورٹ بھی 2 لاکھ روپے کی کمی سے 80 لاکھ 30 ہزار روپے، ہونڈائی ٹوسان الٹی میٹ کی قیمت بھی 2 لاکھ روپے کی کمی سے 86 لاکھ 59 ہزار روپے پر آگئی۔ 

ہونڈائی سوناٹا 2.0 ساڑھے 3 لاکھ روپے کی کمی سے 99 لاکھ 79 لاکھ روپے، ہونڈائی  سوناٹا 2.5 کی قیمت میں بھی 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی نئی قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 30 ہزار روپے پر آگئی۔ اس کے علاوہ ہونڈائی پورٹر ہائی ڈیک 1 لاکھ روپے کمی سے 37 لاکھ 29 ہزار روپے، جبکہ پورٹر فلیٹ ڈیک بھی ایک لاکھ روپے کمی سے 37 لاکھ 9 ہزار روپے میں ملے گی۔

ہونڈائی کی پورٹر ڈیک لیس ایک لاکھ روپے سستی ہوکر  36 لاکھ 89 ہزار روپے کی ہوگئی، جبکہ اے سی کے ساتھ پورٹر ہائی ڈیک کی نئی قیمت ایک لاکھ روپے کی کمی سے 38 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی۔ہنڈائی نے اے سی کے ساتھ پورٹر فلیٹ ڈیک کی قیمت بھی 1 لاکھ روپے کی کمی سے 38 لاکھ 19 ہزار روپے کردی۔ اس کے علاوہ ہنڈائی اے سی کے ساتھ پورٹر ڈیک لیس کی قیمت 1 لاکھ روپے کی کمی سے 37 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ۔ 

گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری ہے.