اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

26 Oct, 2023 | 08:51 PM

This browser does not support the video element.

عرفان ملک:  ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی زیر صدارت پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں کرائم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ڈویژنل ایس پیز ،سرکل ڈی ایس پیز سمیت  انویسٹی گیشن انچارجز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پولیس کی ماہانہ کارکردگی ،زیر تفتیش مقدمات،پینڈنگ روڈز اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری بارے جائزہ لیا گیا۔ 

انچارجز کو تھانوں کا ریکارڈ پولکام کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے اور پینڈنگ ریکارڈ کی جلدازجلد تکمیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ناقص کارکردگی پرانچارج انویسٹی گیشن فیکٹری ایریا ، لیاقت آباد ،جنوبی چھاؤنی ، باٹا پور ، گڑھی شاہوکو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے، اس کے علاوہ انچارج انویسٹی گیشن مزنگ، شادمان اور کاہنہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ 

میٹنگ میں اچھی کارکردگی پرانچارج انویسٹی گیشن لٹن روڈ اور گجرپورہ کو تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ 

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ متحرک گینگ سمیت اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ جدید ٹولز، ڈیٹا اینالائسز سمیت آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا فروغ میری اولین ترجیح ہے۔ محنتی افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں