اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، صحافیوں نے نواز شریف  سے دل کی بات پوچھ لی

26 Oct, 2023 | 05:44 PM

Ansa Awais

(روزینہ علی ، اویس کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر   صحافیوں نے نواز شریف  سے دل کی بات پوچھ لی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق کمرہ عدالت میں صحافیوں نے نواز شریف سوالو ں کے جواب  دینے سے گریزاں نظر آئے ، صحافی نے سوال کیا کہ الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے ؟ نواز شریف نے عدالت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہاں سے تو فری ہو جائیں ، صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا قوم کے مجرموں کاحساب ہو گا یا نہیں ؟ 

  نواز شریف نے اس سوال کا جواب نہ دیا بلکہ صرف مسکرا دیئے ،صحافی نے سوال کیا کہ سویلین بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ؟ نواز شریف نے جواب دیا کہ 1947 میں بھی سویلین بالادستی تھی تو ہم آزاد ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں