ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی تردید

پاک سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان پاک سوزوکی کاکہنا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن مارکیٹ میں چل رہا ہے ،پاک سوزوکی نے حالیہ گاڑیوں کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی ۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھی کہ سوزوکی کمپنی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کردی،ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سوزوکی کمپنی نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں پر 40 ہزار روپے سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کردی، تاہم ترجمان پاک سوزوکی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔