وزیراعلیٰ پنجاب کاخالد بٹ چوک انڈر پاس کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

26 Oct, 2023 | 04:31 PM

This browser does not support the video element.

مائدہ وحید : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی خالد بٹ چوک انڈر پاس کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائینہ کیا، محسن نقوی نے بروقت انڈر پاس سے مٹی نکالنے کے اقدام کو سراہا۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے اسرار سعید نے پراجیکٹ کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے بیرل میں سے گاڑی گزاری اور ٹریک کا معاینہ کیا۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب نے خالد چوک انڈر پاس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10ستمبر کو اس پروجیکٹ کو شروع کیا گیا تھا، ابھی 50 دن نہیں ہوئے، 10 دن گیس کی پائپ لائن کی وجہ سے کام نہیں ہوسکا۔ گھوڑا چوک کا پروجیکٹ نومبر میں مکمل ہو جائے گا ۔ اس پروجیکٹ کو بھی جلد  مکمل کیا جائے گا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ منشیات بہت اہم  ایشو ہے ہماری نوجوان نسل کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ یورنیوسٹوں میں منشیات کے تدارک کے لئے آئے روز اجلاس کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا بجٹ خسارے میں نہیں ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آنے والی حکومت کے لئے اچھے حالات چھوڑ کر جائیں ۔ پنجاب کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہم نے گندم کے سود کی مد میں ڈیڑھ سو ارب کی ادائیگیاں کی ہیں۔ساڑھے تین سو ارب پینشنز کی مد میں ادا کرنا پڑتا ہے۔ ہم نے فنانشل معاملات کو بہتر نہ بنایا تو تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں ہونگے۔ 

واضح رہے کہ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا ، ڈی سی رافیعہ حیدر ، سی ٹی او کیپٹن ر مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ 

مزیدخبریں