استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کاانتخابی نشان الاٹ کردیا گیا

26 Oct, 2023 | 04:10 PM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کاانتخابی نشان الاٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 23اکتوبر کو درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

 آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی ،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی استدعا منظور کرلی۔

واضح رہے کہ عقاب کا نشان پہلے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف مرحوم کی جماعت ال پاکستان مسلم لیگ کے پاس تھا۔ الیکشن کمیشن نے 13اکتوبر کو آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کردیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ آئندہ بطور سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

 انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان عقاب واپس لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں