ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

 پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز  زہرا بلوچ نے ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار فلسطینیوں کے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے۔

 ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، پاکستان فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

 ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں 6 ہزار 500 سے زائد شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، ان میں 2 ہزار 700 بچے بھی شامل ہیں،  پاکستان غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا آج پاکستان ایس سی او سی ایف ایم کے آئندہ اجلاس کے لیے نشست سنبھالے گا، آج اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، امید ہے اجلاس اسرائیلی فلسطین مسئلے کا فوری حل نکالے گا، پاکستان پُرامید ہےکہ آج جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں جنگ بندی پر پیشرفت ہوگی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا فلسطین پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، محاصرےکے باعث غزہ کے شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور دواؤں کی شدید قلت ہے، پاکستان اس فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہےجس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہے، پاکستانا کا مطالبہ ہے کہ امدادی کارکنان پر بمباری روک کر اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی تاحال حل طلب ہے،  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی فورسز کا قبضہ قبول نہیں کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے اسلحے کی ایکسپورٹ پروٹوکول کےذریعے کرتا ہے، یوکرین کو پاکستان نے کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا، ہمارےعلم میں نہیں ہےکہ یوکرین میں پاکستان کا بناکون سا اسلحہ استعمال ہوا۔ بیرون ممالک کے لوگوں کو شکار کے لیے صوبے لائسنس فراہم کرتے ہیں اور شکار کی فیس صوبے وصول کرتے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں عبیدالرحمان پاکستان کے ناظم الامور ہیں، عبیدالرحمان تاحکم ثانی افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔