الیکشن کمیشن نے دو اعلیٰ عہدیداران کو تبدیل کرنے کہہ دیا

26 Oct, 2023 | 03:24 PM

عثمان خان: الیکشن کمیشن نے دو اعلیٰ عہدیداران کو تبدیل کرنے کہہ دیا۔ 

 تفصیلا ت کے مطابق  الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن کو تبدیل کرنے کا کہہ دیا، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد  اکبر ناصر خان کو بھی تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نےاسٹبشلمنٹ ڈویژن کودونوں افسران کےتبادلے کیلئےمراسلہ بھیج دیا۔ 

واضح رہے کہ دونوں افسران کو تبدیل کرنے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

مزیدخبریں