اویس کیانی : بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کے بجائے رقم دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام کو طلب کرلیا گیا ،پاور ڈویژن مفت یونٹس کے بدلے رقم کی منظوری کیلئے سمری پیش کرے گی ،گریڈ 17سے21کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم فراہمی کی تجویز ،ڈسکوز کےگریڈ 17کے آفیسر کو ماہانہ15ہزار858روپے دینے کی تجویز ،گریڈ18 کے آفیسر کو ماہانہ600 مفت یونٹس کی بجائے 21ہزار996 دینے کی تجویز ،گریڈ19کے آفیسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کی بجائے37ہزار594 روپے دینے کی تجویز ،گریڈ20 کے آفیسر کوماہانہ1100 مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار992روپے دینے کی تجویز ،گریڈ21 کے آفیسر کوماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55ہزار536روپے دینے کی تجویز دیدی گئی۔
بجلی پیداواری کمپنی گریڈ 17کے آفیسر کو ماہانہ 24ہزار570 روپے دینے کی تجویز ،گریڈ 18کے آفیسر کو ماہانہ 700مفت یونٹس کی بجائے 26ہزار460روپے دینے کی تجویز ،جنکوز کے گریڈ 19کے آفیسر کو ماہانہ42ہزار720 روپے دینے کی تجویز ،جنکوز کے گریڈ 20کے آفیسر کو ماہانہ 46ہزار 992روپے دینے کی تجویز ،جنریشن کمپنیوں کےگریڈ 21کے آفیسر کوماہانہ 55ہزارروپے536 دینے کی تجویز دیدی گئی۔