(ویب ڈیسک)بالی ووڈسٹاراداکاررنبیرکپورنےکہاہےکہ 6ماہ کیلئےاداکاری کی دنیاسےوقفہ لےلیاہےاور یہ بیٹی کے ساتھ رہنے کا بہترین وقت ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق اداکاررنبیرکپورنےحال ہی میں”زوم“پرمداحوں کےساتھ گفتگوکرتےہوئےکہاکےفلم ”اینیمل“کی ریلیزکےبعدکسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گےکیونکہ وہ اپناساراوقت اپنی بیٹی اوراہلیہ کودیں گے۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنے کام میں مصروف رہے اور بیٹی کو وقت نہیں دے سکے لہٰذا اب اُنہوں نے6 ماہ کیلئے اداکاری کی دُنیا سے وقفہ لے لیا ہے اور وہ6 ماہ تک گھر پر ہی رہیں گے۔
اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنبیرکپورکاکہناتھاکہ وہ اب بڑی ہورہی ہے، اب سب کو پہنچانتی ہے اور کچھ الفاظ بولنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ اُنہیں مناسب وقت پر کام سے چھٹیاں مل گئی ہیں، یہ بیٹی کے ساتھ رہنے کا بہترین وقت ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔
واضح رہے کہ فلم”اینیمل“یکم دسمبر2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔