حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں بڑا اضافہ

26 Oct, 2023 | 01:18 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کے نان ٹیکس ریونیو میں 243 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

  رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا ستمبر نان ٹیکس آمدن 453 ارب روپے سے زائد رہی، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں نان ٹیکس ریونیو کا حجم 210 ارب 60 کروڑ روپے تھا،رواں مالی سال ابتدائی 3 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 222 ارب روپے سے زائد موصول ہوئے۔ گزشتہ سال صارفین سے اسی مدت میں 47 ارب 47 کروڑ لیوی وصول کی گئی تھی،

 رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ڈیزل پر 55 روپے،پٹرول پر 60 روپے لیٹر لیوی کی وصولی جاری ہے، رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کی وصولی کا مجموعی ہدف 869 ارب روپے ہے۔

  وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں نے مارک اپ کی مد میں 66 ارب 76 کروڑ روپے وصول کیے،پاسپورٹ فیس کی مد میں 14 ارب 54 کروڑ روپے اکھٹے ہوئے،تیل و گیس کی مد میں رائلٹی کے ذریعے 41 ارب 65 کروڑ جمع ہوئے۔

 رپورٹ کےمطابق پی ٹی اے سمیت ریگولیٹری اتھارٹیز  نے 3 ارب 58 کروڑ روپے منافع کمایا، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے 5 ارب 222 کروڑ ریونیو کمایا،صوبوں نے مارک اپ کی مد میں 18 ارب سے زائد اکھٹے کیے۔

مزیدخبریں