(ویب ڈیسک)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کیلئے عارضی کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں،غیر قانونی پاکستانی شناخت رکھنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا ،31اکتوبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کیساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی معاونت کرنیوالوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں کریں گے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے،ہر خاندان کو 50 ہزار سےزائد رقم لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی،نادرا کے حاصل کردہ غیر قانونی شناختی کارڈز رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ریاست کے پاس غیر قانونی افراد کا ڈیٹا موجود ہے،رضاکارانہ واپس جانے والوں کو سہولیات بھی فراہم کی جائینگی۔