پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا توڑ نکال لیا گیا

26 Oct, 2023 | 12:07 PM

Imran Fayyaz

(عرفان ملک)پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور آئے روز فنڈز کی کمی کا توڑ نکال لیا گیا،ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس اب اپنے پٹرول پمپ لگائیں گے۔
پیٹرول پمپ پولیس کی ملکیت ہونے سے عارضی فنڈزکی قلت کا معاملہ حل ہوگا،لاہور پولیس چوہنگ پولیس سٹیشن کے ساتھ اپنا پیٹرول پمپ بنائے گی جبکہ ٹریفک پولیس مناواں میں اپناپیٹرول پمپ بنائے گی۔
پولیس حکام نےدونوں پیٹرول پمپس بنانے کی منظوری دیدی،پولیس حکام کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں