(انوشہ جعفری)ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے مالی سے پاکستان پہنچا تھا ،ملزم کے پاسپورٹس پر مالی کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے مذکورہ ویزا حاصل کیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم رضوان کا تعلق کراچی سے ہے،ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔