ارشد شریف کے قتل پر اقوام متحدہ بھی میدان میں آگیا

26 Oct, 2022 | 09:11 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ نے کینیا پر زور دیا ہےکہ وہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات کرے اور  نتائج عوام کے سامنے لائے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ انہوں نے ارشد شریف کے المناک قتل کی رپورٹ دیکھی ہے۔ اسٹیفن دوجارک کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہےکہ ارشد شریف کے قتل کی اچھی طرح سے چھان بین ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں