(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر کانپور میں شوہر بیوی کو خودکشی سے روکنے کے بجائے ویڈیو بناتا رہا اور پھر سسرال بھیج دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سنجیو گپتا نامی شخص اہلیہ شوبیتا کو خودکشی سے روکنے کے بجائے ویڈیو بناتا رہا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شوہر نے خاتون کی ویڈیو سسرال بھیجی اور بیٹی کی خودکشی کا بتایا جس پر لڑکی کے گھر والے پہنچے تو لڑکی بستر پر مردہ حالت میں پڑی تھی۔لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔دونوں کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی اور لڑکی کے گھر والوں نے سسرال پر جہیز نہ دینے پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے اور اس نے بتایا کہ واقعے سے قبل ہماری لڑائی ہوئی تھی اور اس دوران اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن پھر واپس اتر گئی تھی۔
ملزم کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنا کر میں نے سسرال بھیج دی تھی جس پر پھر لڑائی ہوئی اور پھر اس نے کمرے میں جاکر پھندا لگا لیا لیکن میں سمجھا مذاق کر رہی ہے۔
The wife hanged herself from the fan and the husband kept on making videos. When the family members of the woman reached the daughter-in-law's house, they saw that the husband was doing chest pumping. The case is of Kidwai Nagar area of Kanpur. #Kanpur #KidwaiNagar pic.twitter.com/aBzTUIEzQC
— THE UNCUT NEWS STORY (@StoryUncut) October 26, 2022