(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز 28 اکتوبر کو لبرٹی چوک سے 11 بجے ہوگا، لانگ مارچ لبرٹی، کلمہ چوک سے ہوتا ہوا فیروز پور روڈ پر گامزن رہے گا، پہلے روز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا لاہور زمان پارک میں قیام، عمران خان لانگ مارچ کی تیاریوں کے انتظامات کا جائزہ لیں گے، پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شیڈول کے مطابق فیروزپور روڈ پہ مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق لانگ مارچ 12 بجے اچھرہ کراس کرے گا، جہاں میاں محمود الرشید اور عفیف صدیقی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم ہوگا، لانگ مارچ 1 بجے مزنگ پہنچے گا، جہاں میاں اسلم اقبال کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم ہوگا، لانگ مارچ 2 بجے ایم اے او کالج چوک پہنچے گا۔
جہاں نماز جمعہ کی ادائیگی ہوگی،میاں حماد اظہر استقبال کریں گے، لانگ مارچ 3 بجے پوسٹ آفس چوک پہنچے گا، جہاں ڈاکٹر یاسمین راشد اور زبیر خان نیازی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم ہوگا، لانگ مارچ 4 بجے داتا دربار سے ہوتا ہوا 5 بجے آزادی چوک پہنچے گا، جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔